پولیس تھانہ سٹی علی پور کی کارووائی، 8 سال سے مفرور قتل کا ملزم گرفتار

 

پولیس تھانہ سٹی علی پور کی کارووائی، 8 سال سے مفرور قتل کا ملزم گرفتار

 

علی پور: ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور علی عمران کی ایک اور کامیاب کارروائی، ایف ایس کے طالب علم کے قتل میں ملوث 8 سال مفرور رہنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا

28 ستمبر 2013 میں علی پور کے نجی اسکول سے چھٹی کے بعد گھر آنے والے ایف ایس سی کے طالب علم یاسر شہزاد کو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کے بعد نعش ہیڈ پنجند روڈ پر واقع آم کے باغ میں پھینک دی تھی، جس کے ملزمان فرار ہو گئے تھے، والدین اپنی لخت جگر کے زیادتی اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے تھے، ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور علی عمران عباسی نے اپنی تعیناتی کے پہلے ماہ میں ہی اندھے قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ساڑھے 8 سال سے زائد عرصہ قانون کو چکمہ دے کر مفرور رہنے والے اشتہاری کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور اپنی ماہرانہ صلاحیت سے اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور علی عمران عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرانے کے لئے کوئی قصر باقی نہیں رہے گی، ملزم اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے، اس موقع پر مقتول بچے کے والد خلیل احمد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور علی عمران عباسی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی اور میرٹ پسند تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،