نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پیپلزپارٹی کی رہنما
و رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نادیہ خان نے اپنی پوسٹ کے
ذریعے بتایا کہ ’اُن کے وکیل پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین
آمیز تبصرے کرنے پر ہتک عزت کے لیے 50 کروڑ
روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔‘
نادیہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’کاش! شرمیلا فاروقی نے کسی ضرورت مند خاتون
یا کسی بےسہارا بچے کی مدد کی ہوتی تو بھی میڈیا ہماری توجہ حاصل کرتی۔‘
دوسری جانب شرمیلا
فاروقی نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ اُنہوں نے بھی نادیہ خان کو
50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔
شرمیلا فاروقی،
نادیہ خان تنازعہ
اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پر نادیہ خان نے شرمیلا
فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل کیلئے ویڈیو بنائی جس میں وہ
رکن سندھ اسمبلی کی والدہ سے بقول شرمیلا فاروقی ٹرولنگ کرنے کے انداز میں سوالات کر
رہی تھیں۔
نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے
ملبوسات کس کی پسند ہوتے ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام
لیا تھا۔
شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ ان سوالات و جوابات پر مبنی ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد نادیہ خان پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ
بھی شروع ہوگیا تھا۔

0 تبصرے