ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار، خاوند نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار، خاوند نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

 

ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار، خاوند نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

 

مظفرگڑھ: ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار

تھانہ کوٹ ادو صدر کی حدود موضع بیٹ انگڑا میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔شیخ برادری کےمحمد عابد نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔مقتولہ کا نہ کوئی بھائی تھا نہ بہن نہ باپ بس ایک بوڑھی ماں تھی ، اس بوڑھی ماں نے قاتل کو پالا پوسا جب بڑا ہوا اپنی اکلوتی لخت جگر کا نکاح اس درندہ صفت انسان سے کردیا۔


کل جب ایمبولینس مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے لیے لیکر جا رہی تھی تو اس بوڑھی ماں کے علاوہ کسی رشتہ دار نے ساتھ جانا گوارا نہ کیا۔کاش اسکا کوئی بھائی یا باپ ہوتا تو ساتھ جاتا۔یہ منظر ہر حساس انسان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔اب جب مقتولہ کا کوئی وارث نہیں تو اس کیس کی پیروی کر کے انصاف ملنا بظاہر مشکل لگ رہا ہے۔افسوس کسی نے سوشل میڈیا پراس معصوم بہن کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔ اس معصوم بہن کے انصاف کے لیے آواز بلند کریں۔اگر اسکا کوئی بھائی یا باپ  نہیں تھا تو اس کے بھائی بن کر اسکے لیے آواز بلند کریں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے