تھانہ کرمداد قریشی کی بہترین کارکردگی، متفرق کیسز میں مطلوب ملزمان ، منشیات فروش اور چور گرفتار
مظفرگڑھ :تھانہ کرمداد قریشی سال 2022 کے آغاز پر چوری، ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ہوئیں۔ جن پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے خصوصی ہدایات دیں، کہ ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائےاور ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔ عمرحیات ڈی ایس پی صدر سرکل نے اپنی نگرانی میں عمار یاسرخان ایس ایچ او، غزال حیدر ایس آئی، محمد شاھد ٹی ایس آئی، جاویداکبر اے ایس آئی، محمد رمضان اے ایس آئی، معہ ملازمان کے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔
ٹیم نے دن رات سخت محنت کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان مسمیان واجد، شہزاد، فخری بورانہ کو گرفتار کرکے ملزمان سے مسروقہ 6 موٹرسائیکل برآمد کیئے، اور پیٹر، پنکھا چور کے ملزمان مسمیان عارف، سعید کو گرفتار کرکے ملزمان سے مسروقہ پیٹرانجن کے 3 مقدمات میں 2 عدد پیٹر اور سامان کل مالیتی 170000 روپے جن میں 2 عدد پیٹر اور سامان مالیتی 150000 روپے، اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔
اسی طرح دیگر جرائم پیشہ افراد سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ گولیاں کے 2 مقدمات 39/22، 42/22 درج رجسٹر کئے گئے۔اور مشہور زمانہ منشیات فروش پنوں خان سے 80 لیٹر لہن اور 20 لیٹر شراب معہ آلات کشید، چالو بھٹی قبضہ میں لے کر مقدمہ نمبر 28/22 درج رجسٹر کیا گیا۔ اور مجرمان اشتہاریوں کی کمپین سے اے کٹیگری کے 2 مجرم اشتہاری اور بی کٹیگری کے 16 اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ماہ ہذا میں افسران بالا کی طرف سے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ کرمداد قریشی مظفرگڑھ کی ٹیم نے زیر نگرانی ڈی ایس پی صدر سرکل انتھک محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنی کاروائی کا مظاہرہ کیا۔ اور سائلین کی چوری شدہ 7 موٹرسائیکل حوالے اصل مالکان کیں۔ اور دیگر مال مسروقہ مویشی، پیٹرانجن، پنکھا برآمدگی کرتے ہوئے حوالہ ء مالکان کی گئیں۔

0 تبصرے