اردو ورلڈ کی خبر پر ایکشن، مری میں سڑک پر برف ڈال کر
سیاحوں سے پیسے بٹورنے والا ایک ملزم گرفتار
راولپنڈی: اردو ورلڈ کی خبر پر ایکشن مری میں ون ہوٹل بھوربن روڈ پر برف ڈال کر سیاحوں سے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ اس بارے میںاردو ورلڈ نے ایک خبر لگائی تھی جس میں اس نے ہونے والی نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی ار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچے اور کسی ملزم کے خلاف نہ تو کارووائی ہو اور نہ ہی ملزمان کی شناخت ہو جس پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارووائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس پر عمل کرتے ہوئے مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والا ملزم ثاقب عباسی کے زیر استعمال جیپ بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں سیاحوں کو دھوکے سے رقم بٹورنےوالے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج
ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹو چین کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا، سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا سی پی او ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا، سی پی او ساجد کیانی نے کہا سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،
سی پی او ساجد کیانی ترجمان
راولپنڈی پولیس

0 تبصرے