مری کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہو گا یہ بھی سامنے آ گیا

مری کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہو گا یہ بھی سامنے آ گیا

 

مری کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہو گا یہ بھی سامنے آ گیا

 

مری کا نام تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ مری کو ضلع قرار دینے کے بعد اس کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز بھی سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع سے یہ معلوم ہو ہے کہ مری کو ضلع کا درجہ دینے کے بعد اس کانام بھی تبدیل کر دیا جائے۔ اس سلسلہ میں ضلع کوہسار کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی سے مشورہ کرنے کی ہدایات  بھی جاری کر دی ہیں۔

 

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضلع بننے کے بعد ضلع کوہسار کا علیحدہ ترقیاتی ادارہ بھی قائم کیا جائے گا جس کا نام کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے مری کو ضلع قرار دینے اور ترقیاتی ادارہ کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔  ضلع کوہسار سیاحتی لحاظ سے پاکستان کا پہلا ضلع ہو گا جس کی حد بندی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور چیف سیکرٹری اور ریونیو بورڈ سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

تجویز کردہ نئے ضلع کی حدود خیبر پختونخواہ تک ہو گی جبکہ اس میں راولپنڈی کے کچھ علاقے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مری کے سیاحتی مقام کی تعمیرو ترقی ، ریسکیو، اور ریلیف اپریشن کی ذمہ دار ہو گی۔  نئے سیاحتی ضلع کو مشینری خریدنے کیلئے خصوصی فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے