سانحۂ مری کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے این ڈی ایم اے حکام کو آج ہی طلب
کر لیا
سانحہ
مری کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے این ڈی ایم اے ((NDMAحکام
کو آج ہے عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے
کیس کی سماعت کی۔
مری
کے رہائشی حماد عباسی نے اپنے وکیل دانش اشراق عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے یہ درخواست
دائر کی ہے۔
دانش اشراق عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ درخواست مفاد عامہ اور حقائق سامنے لانے کیلئے دائر کی گئی ہے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار 7 جنوری کو
مری گیا۔ جب وہ ٹول پلازہ پہنچا تو اور بھی بہت سے سیاح مری جارہے تھے۔ انہیں کسی
نے نہیں روکا اور نہ ہی خطرے سے آگاہ کیا۔
اس
موقع پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سیاح
تو ہر سال مری جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کو روسٹرم
پر بلایا اور این ڈی ایم اے سے متعلق موجود قوانین پڑھنے کی ہدایت کی۔
عدالت
نے استفسار کیا کہ اگر اس ضلع کیلئے کوئی منیجمنٹ پلان نہیں تھا تو اس کی کیا وجہ
تھی اس باڈی میں اتنے ارکان شامل ہیں۔ ان کے فرائض کیا ہیں۔ کیا کبھی اس حوالے سے
این ڈی ایم اے کی میٹنگ ہوئی۔ اگر نہیں ہوئی تو اس کی کیا وجوہات ہیں۔
اس پر عدالت نے این ڈی ایم اے حکام کو آج ہی 11 بجے عدالت طلب کر لیا۔

0 تبصرے