سکول وین اور ڈالے میں تصادم ، طالبات سمیت متعدد بچے زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

حادثہ کی اطلاع پر تھانہ الپہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق  ڈالے کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

سکول وین اور ڈالے میں تصادم ، طالبات سمیت متعدد بچے زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

 

ملتان: اڈا بن بوسن روڈ پر ڈالے اور سکول وین میں تصادم، حادثے میں سکول کے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام

 

حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،  زخمی بچوں سمیت سکول وین ڈرائیور کو طبی امداد کے بعد نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق

9 زخمی طلبا و طالبات کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمی بچوں میں رمضان، ندیم ، انس ، عمار ، اویس شامل ہیں جبکہ زخمی طالبات میں جویرہ غلام ، جویرہ اقبال ، آمنہ ، انیس فاطمہ بھی شامل ہیں۔ دیگر بچوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔  زخمی بچوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: لیہ تیز رفتار کوچ کی سکول وین کو ٹکر

 

حادثہ ڈالے کے ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا۔ ریسکیو حکام

 

حادثہ کی اطلاع پر تھانہ الپہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق  ڈالے کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔  تاہم اس سلسلہ میں ضروری کارووائی جاری ہے۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے