سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ میاں فیاض حسین چھجڑہ کی چوہدری احسن اقبال سے ملاقات

سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ میاں فیاض حسین چھجڑہ کی چوہدری احسن اقبال سے ملاقات

 

سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ میاں فیاض حسین چھجڑہ کی چوہدری احسن اقبال سے ملاقات

 

اسلام آباد( اردو ورلڈڈاٹ سائٹ ویب ڈیسک) سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 183  مظفرگڑھ میاں فیاض حسین 

چھجڑہ کی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری احسن اقبال سے ملاقات  ہوئی ہے۔


ملاقات میں مظفرگڑھ کی سیاسی صورتحال پر سیرحاصل گفتگو ہوئی اور آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حکمت 

عملی اور پارٹی سیاست پر بھی بات چیت ہوئی۔


واضح رہے کہ میاں فیاض حسین چھجڑہ حلقہ این اے 183 کے بہت اہم رہنما ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں انہوں نے بڑے سیاسی 

لیڈروں کے خلاف آزاد الیکشن لڑتے ہوئے 45 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے۔  حلقے کی عوام نے انہیں تازہ ہوا کا جھونکا قرار 

دیا تھا اور ان کی الیکشن کمپین میں بھرپور حصہ ڈالا تھا ۔ سیاسی میدان کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے مقابلے میں عام ووٹر نے 


انہیں کثرت سے ووٹ ڈال کر یہ بتانے کی کوشش کی تھی کہ میاں فیاض حسین چھجڑہ آنے والے وقت میں ایک اہم لیڈر بن 

کر ابھر سکتے ہیں۔

 

میاں فیاض حسین چھجڑہ نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس وقت ضلع مظفرگڑھ میں میاں 

فیاض حسین چھجڑہ کا شمار مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔


اس وقت حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ میں بہت اہم صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ایک سیاسی گھرانے کے اہم رکن اور سابق 

رکن اسمبلی ملک بلال کھر بھی کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور این اے 183 سے اپنے آپ کو 

امیدوار کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ تو دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ الیکشن تک سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور کون سا امیدوار 

اپنی پارٹی قیادت کے دل جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے۔  یا کوئی تیسرا آ کر ٹکٹ اچک لیتا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے