موجودہ دور میں کسان کش
پالیسیوں کی بدولت کسان لائنوں اور سڑکوں پر نظر آتا ہے۔میاں فیاض حسین چھجڑا
مظفرگڑھ:
موجودہ حکومت کی ہر
محاذ میں تسلسل کے ساتھ ناکامی کسان کیلئے سردرد بن گئی۔ملکی معیشیت میں شعبہ زراعت
ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے مگر موجودہ دور میں کسان کش پالیسیوں کی بدولت کسان
لائنوں اور سڑکوں پر نظر آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این
اے 183 مظفرگڑھ میاں فیاض حسین چھجڑا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ موجودہ کھاد بحران کی وجہ سے ہر کسان پریشان ہے۔
انتہائی قیمتی فصلیں کھاد نہ ملنے کی بدولت تباہی کے دہانے پر ہیں۔
گندم میں اگر کھاد نہ
ڈالی گئی تو مطلوبہ ایوریج آدھی رہ جائے گی۔ جس سے کسان کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا
ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ڈی سی مظفر گڑھ اور متعلقہ آفیسران سے گزارش ہے کہ کھاد
مافیاء کے خلاف کاروائی کریں تاکہ کھاد کی سپلائی تمام کسانوں تک بروقت پہنچ سکے۔

0 تبصرے