میاں نواز شریف کب پاکستان آئیں گے؟ صحافی، آپ یہ سوال پوچھ پوچھ کر تھکتے نہیں؟ مریم نواز شریف

میاں نواز شریف کب پاکستان آئیں گے؟ صحافی، آپ یہ سوال پوچھ پوچھ کر تھکتے نہیں؟ مریم نواز شریف

 

میاں نواز شریف کب پاکستان آئیں گے؟ صحافی، آپ یہ سوال پوچھ پوچھ کر تھکتے نہیں؟ مریم نواز شریف

 

اسلام آباد: حکومتی وزراء کے بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے۔ جب عوام مری میں ٹھٹھر کر مر رہے تھے تو حکمران اور انتظامیہ اپنے گرم کمروں میں عیش کر رہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلیوں اور بے حسی کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ اب تو حکومتی ارکان اسمبلی بھی سامنے آنے لگے ہیں جو اس حکومت کی کارکردگی پر دل کھول کر بات کر رہے ہیں اور وزیراعظم اور وزراء کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کے منہ پر ان کی بے عزتی کر رہے ہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ میڈیا میڈیا کھیلنے سے حالات میں بہتری نہیں آتی۔

بہت جلداس حکومت سے جان چھوٹنے والی ہے۔ ان کے کارنامے دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا انجام بہت قریب ہے۔ مہینوں اور ہفتوں کی بات نہیں چند دنوں کی بات نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کا طریقہ کار بھی سامنے آ جائے گا اور عوام کی اس حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی سانحہ ہوا غلطی ہمیشہ عوام کی ہی نکلتی ہے۔ حکومت نے کبھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کیا۔  عوام ان کو مدد کو پکارتے

رہے مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ اور وہ اپنے ہیٹڈ کمروں میں سوتے رہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے