لیہ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کے دوران شاندار مارچ
پاسٹ کا مظاہرہ
لیہ:علی الصبح جنرل پریڈ کے دوران پولیس دستوں کا شاندار
مارچ پاسٹ کا مظاہرہ۔
پولیس لائن میں منعقدہ جنرل پریڈ کے دوران ایلیٹ فورس ,ٹریفک
اور ضلعی پولیس کے دستوں نے حصہ لیا ۔
پولیس دستوں نے دوران پریڈ
ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عبد المجید مستوئی کو سلامی دی۔
آر آئی پولیس لائن انسپکٹر نذیر احمد اور انچارج ایلیٹ فورس
محمد عامر بھی ڈی ایس پی عبدالمجید کے ہمراہ تھے۔
نظم وضبط فورس کا
خاصہ ہے۔پولیس افسران و اہلکاران بہترین نظم وضبط اور اچھے ٹرن آٶٹ
کو اپنا کر محکمہ پولیس کا وقار بلند کریں۔
ڈی ایس پی نے پریڈ کا معائنہ کیا
اوراہلکاران کا ٹرن آﺅٹ
چیک کیا۔بہترین ٹرن آؤٹ والے جوانوں کو شاباش دی۔
ڈی ایس پی نے ایم ٹی ہال میں
پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کی،گاڑیوں کے فرنٹ سائیڈ ,بیک سائیڈ ,اوورہالنگ اور پوشش کا
معائنہ کیا۔
ڈی ایس پی نے پولیس لائن کے
دیگر برانچز سمیت میس ہال کا معائنہ کیا اور کھانے کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ترجمان لیہ پولیس

0 تبصرے