تونسہ موڑ کے نزدیک مسافرکوچ اور ہائی ایس میں تصادم، متعدد
شدید زخمی
کوٹ ادو: تونسہ موڑ کے نزدیک مسافرکوچ اور ہائی ایس میں
تصادم، متعدد شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
تفصیل کے مطابق تونسہ موڑ کے نزدیک مسافر کوچ گنے سے اوور لوڈ ٹرالی کو تیز رفتاری سے کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی ہائی ایس سے ٹکرا گئی جس سے متعدد مسافروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
رانا جہانزیب کو چ جو راولپنڈی سے ڈیرہ غازیخان جا رہی تھی تونسہ موڑ کے نزدیک گنے سے لدی ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے زور دار دھماکے کے ساتھ سامنے سے آنے والی ہائی ایس نمبر ایم این ایس 7777 سے ٹکرا گئی ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد مسافر زخمی ہیں۔ ریسکیو 1122 زخمیوں کو طبی امداد دے رہی ہے اور شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر رہی ہے۔

0 تبصرے