ہری پور، خان پور ڈیم میں کشتی ڈوب گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق

ہری پور، خان پور ڈیم میں کشتی ڈوب گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق

 

ہری پور، خان پور ڈیم میں کشتی ڈوب گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق

 

ہری پور: خان پور ڈیم میں راولپنڈی سے سیر وتفریح کے لئے آئے سکول کے طلباء کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد پانی میں ڈوب گئی۔ ڈیم کے پانی سے ایک ٹیچر کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔4 طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


 صادق آباد راولپنڈی  میں واقع سکول کے طلباء اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے گئے تھے۔ جہاں وہ دو کشتیوں پر سوار ہو کر سیر کرنے لگے کہ ایک کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد الٹ کر پانی میں ڈوب گئی۔ ڈوبنے والی  کشتی میں 4 اساتذہ سمیت 35 افراد سوار تھے،ذرائع

 

 ریسکیو حکام کے مطابق ایک خاتون ٹیچرکی لاش نکال لی گئی ہے،  ریسکیوٹیمیں امدادی کا موں میں مصروف  ہیں۔  4 طلباء کی حالت تشویشناک  بتائی جا رہی ہے۔ راولپنڈی صادق آباد میں واقع سکول کے طلباء اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے گئے تھے ایک خاتون ٹیچر کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا،کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ڈوبی کشتی میں 4 اساتذہ سمیت 35 افراد سوار تھے،ذرائع


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے