شادی کے بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل کی پہلی سیلفی منظر
عام پر آ گئی
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی
معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد پہلی سیلفی منظر عام پر آ گئی
ہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو ایک ماہ
مکمل ہو گیا ہے۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے گزشتہ ماہ 9 دسمبر کو راجھستان میں
ایک شاہانہ تقریب میں شادی کر لی تھی۔
یہ سیلفی کترینہ کیف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے
شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس سیلفی میں دونوں میاں بہت خوش نظر آ رہے
ہیں۔
کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ان کی
خوشحال ازدواجی زندگی کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب وکی کوشل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر
اپنی اور کترینہ کیف کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے
رہے ہیں۔

0 تبصرے