کراچی: گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقی پسند سیاست میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار

کراچی: گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقی پسند سیاست میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار

کراچی: گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں  اور ترقی پسند سیاست میں نوجوانوں کے کردار 

کے موضوع پر سیمینار

 

کراچی: گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقی پسند سیاست میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سمیت خطے کی طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سمینار میں موسمیاتی تبدیلیوں کے گلگت بلتستان پر اثرات اور اس کے سیاسی پس منظر پر جامعہ حبیب کے استاد اور و نوجوان دانشور بشارت عیسیٰ نے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسم سے گلگت بلتستان جیسے خطے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، باوجود اس کے کہ موسمیاتی تغیرات کی زمہ داری چند بڑے سرمایہ دار ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ منافع کی اندھی دوڑ میں انسان نے ترقی کے نام پر کرہ ارض کو تباہی کی دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے۔ اسے سمجھنے اور اس سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل پر بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمیں گلگت بلتستان کے تناظر میں اب اس موضوع پر کھل کر بات چیت کرنی پڑے گی۔


اس کے علاؤہ نوجوان ترقی پسند سیاسی رہنماء آصف سعید نے گلگت بلتستان میں ترقی پسند سیاست کی موجودہ صورتحال، امکانات اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے شناخت سے محروم اور معاشی طور پر پسماندہ سماج میں ترقی پسند طرز سیاست ہی ایک بہتر مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ خطے کی مفلوک الحال عوام اپنے زمینوں اور وسائل کی بے دریغ لوٹ مار کے خلاف متحرک ہے، مگر اس بکھری تحریک کو جوڑنے کے مواقع پیدا کرنے سے سیاسی تنظیمیں تاحال قاصر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی پسند تنظیموں میں شرکت اور عوامی تحریکوں کو جوڑنے کی صورت میں ایک بہتر سیاسی مستقبل کے امکانات بڑی حد تک واضح ہیں۔


اس سمینار کا انعقاد نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان اور نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان نے کیا تھا۔ سیمینار سے این ایس ایف کے صدر اظہر الدین اور طالب علم رہنما حبیب مظاہر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے