تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس کا بروقت ریسپانس، ٹیکسی چھیننے کی واردات ناکام بنا دی

تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد  پولیس کا بروقت ریسپانس، ٹیکسی چھیننے کی واردات ناکام بنا دی

 

تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد  پولیس کا بروقت ریسپانس، ٹیکسی چھیننے کی واردات ناکام بنا دی

 

اسلام آباد:  تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد  پولیس کا بروقت ریسپانس، ٹیکسی چھیننے کی واردات ناکام بنا دی۔ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلحہ سے لیس شخص ٹیکسی ڈرائیور کولے کر سروس روڈ کھنہ کے علاقہ میں جارہا ہے۔ جس پر پولیس ٹیم نے بروقت ٹیکسی کو ٹریس کرکے روک لیا۔

ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی اور فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہوگیا۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارپرویز انور پاؤں پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری طور پر  ہسپتال منتقل کیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران بھی  موقع پر پہنچ گئے۔

ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے