شہری سے بھتہ وصولی، اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار

شہری سے بھتہ وصولی، اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار

 

شہری سے بھتہ وصولی، اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج، ایک گرفتار

 

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے گذشتہ روز 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے اور شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

 

تفصیل کے مطابق ایک شہری عرفان اللہ نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد محمد احسن یونس کو کھلی عدالت میں شکایت درج کروائی کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں مری کی طرف جا رہا تھا۔ جب وہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب سے گزر رہے تھے تو پولیس کی وردی میں ملبوس چار افراد رنگین شیشوں والی گاڑی میں آئے اور ان کی گاڑی کو روکا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر یرغمال بنانے کے بعد سیکٹر G-15 میں واقع فلیٹ میں منتقل کر دیا۔

شکایت کنندہ کے مطابق گزشتہ سال 13 سے 15 دسمبر تک انہیں تشدد اور ہراساں کیا گیا اور انہوں نے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ اس نے آئی جی پی کو مزید بتایا کہ اس نے بھتہ کی رقم پشاور میں ملزمان کو ایک دوست کے ذریعے ان کی جان بچانے کے لیے پہنچائی۔ رقم وصول کرنے کے بعد ملزمان نے 15 دسمبر کی رات انہیں کشمیر ہائی وے پر چھوڑ دیا  اور فرار ہو گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں: تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد  پولیس کا بروقت ریسپانس


کیپٹل پولیس چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کا سراغ لگانے کا کام سونپا۔ تھانہ ترنول کی ٹیموں نے ایف آئی آر درج کر کے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی پی نے پولیس کے احتساب کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے