بھارتی فوجی کی ریاستی
دہشتگردی، مقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
اسلام آباد: بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر
(IIOJK)کے پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران چار نوجوانوں کو جبکہ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں روپ نگر میں حکام کی جانب سے بے گھر کیے جانے کے بعد ایک درجن سے زائد گجر اور بکروال خاندان احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے غیر قانونی طور پر نظر بند وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ نے بھی بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے کے کونے کونے میں قتل و غارت گری پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

0 تبصرے