ہنڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اعلان
کر دیا گیا، یکم فروری سے اطلاق ہو گا
حکومت پاکستان کی جانب سے سیلزٹیکس کی شرح میں اضافہ کے بعد اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے اپنے موٹرسائیکلز کی قیمتوں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔
اٹلس ہنڈا پاکستان میں اپنے موٹر سائیکلز کے مختلف ماڈلز مارکیٹ کرتا ہے جن میں سی ڈی 70، سی ڈی 70 ڈریم، پرائیڈر، سی جی 125، سی جی 125 ایس، سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف شامل ہیں۔
سی ڈی 70 جو دو رنگوں سرخ اور کالےمیں دستیاب ہوتا ہے کی قیمت 97900 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 15288.89 روپے سیلز ٹیکس شامل ہے۔
سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت ایک لاکھ چار ہزار 5 سو (104500)
روپے مقرر کی گئی ہے۔
اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے اپنے موٹرسائیکل پرائیڈر کی نئی قیمت
ایک لاکھ 33 ہزار پانچ سو(133500) روپے رکھی گئی ہے۔
سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 9 سو (156900) روپے مقرر
کی گئی ہے۔
سی جی 125 ایس یکم فروری 2022 سے ایک 88 ہزار (188000) روپے
میں فروخت کیا جائے گا۔
سی بی 125 ایف کی نئی قیمت یکم فروری 2022 سے دو لاکھ 23
ہزار 5 سو (223500)روپے ہو گی۔
اسی طرح سی بی 150 ایف بلیک اور سرخ کلر میں 2 لاکھ 81 ہزار 5 سو (281500) روپے اور سلور کلر میں دو لاکھ 85 ہزار 5 سو (285500) روپے میں دستیاب ہوں گے۔

0 تبصرے