مری: شدید برفباری، ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری، متعدد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

مری: شدید برفباری، ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری، متعدد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات


مری: شدید برفباری، ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری، متعدد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

 

مری میں گزشتہ رات شدید برفباری ہوئی ہے۔ ٹریفک جام  کے باعث ہزاروں سیاحوں کو رات سڑکوں پر گزارنا پڑی، جس کے باعث ایک درجن سے زائد سیاحوں کے اپنی گاڑیوں میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔  سیاح ساری رات انتظامیہ سے لائیو ویڈیوز اور سوشل میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بہت ہی دردناک ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں۔



ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں چھت تک برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی میں ایک پورا خاندان جس میں سات سے آٹھ  بچے اور مردو خواتین شامل ہیں جاں بحق ملے ہیں۔


اسی طرح ایک اور گاڑی میں بھی تمام نوجوان جاں بحق ملے ہیں۔ مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔



مری ، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں مزید برفباری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی جارہی ہے۔ اس لئے انتظامیہ لوگوں کو مری ، گلیات یا شمالی علاقہ جات نہ آنے کی اپیل کر رہی ہے۔


اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں بھی ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔



شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی نمبروں کا استعمال کریں۔

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے