بلوچستان دہشتگردی کی لپیٹ میں، ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 زخمی

ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 زخمی

 

بلوچستان دہشتگردی کی لپیٹ میں،ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 زخمی

 

کوئٹہ: ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب صحبت پور چوک پر دستی بم کے دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر ہی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاڑکانہ سندھ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


پندرہ زخمیوں کی شناخت عبدالرشید، محمد علی، وزیر خان، عبدالرسول، شمن علی، محمد ایاز، محمد انور، محمد سرور، رحمت اللہ، اللہ دینا، مہر دل، حیدر، حبیب اللہ، فرہاد اور جمن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔


پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ حملہ آور دستی بم ٹریفک پولیس اہلکاروں کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے