نئے پاکستان کے جھوٹوں تلے تم لوگوں نے پرانے پاکستان کو بھی دفن کر دیا، مہنگائی کے طوفان کے باعث لوگ رو رہے ہیں۔حمزہ شہبازشریف

نئے پاکستان کے جھوٹوں تلے تم لوگوں نے پرانے پاکستان کو بھی دفن کر دیا، مہنگائی کے طوفان کے باعث لوگ رو رہے ہیں۔حمزہ شہبازشریف

 

نئے پاکستان کے جھوٹوں تلے تم لوگوں نے پرانے پاکستان کو بھی دفن کر دیا، مہنگائی کے طوفان کے باعث لوگ رو رہے ہیں۔حمزہ شہبازشریف

 

لاہور:  خان صاحب نئے پاکستان کے جھوٹوں تلے تم لوگوں نے پرانے پاکستان کو بھی دفن کر دیا، مہنگائی اور بدامنی کے طوفان کے باعث لوگ رو رہے ہیں۔ آج کھاد کا شدید بحران ہے۔ کسانوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔ آپ زیادہ دیر تک بچ نہیں سکتے۔ عوام بہت جلد عمران نیازی سے چھٹکارا پائیں گے۔ ہم اس حکومت سے چھٹکارا پانے کیلئے ہر آئینی  راستہ اختیار کریں گے۔ لوگ مائنس فور سن سن کر تھک گئے ہیں۔ اب مائنس نیازی ہو گا سب دیکھیں گے۔میرے پاس غائب کا علم نہیں غائب کا علم اللہ تعالیٰ  جانتا ہے مگر عوام دیکھے گی کہ مائنس نیازی ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ مری پر آنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے  وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس عوام کے ساتھ مذاق ہے۔  ہم پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہو جائے۔ عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی تیر مارا ہو۔ جب عوام ان کو پکار رہے تھے کہ ان کے پیارے مر رہے ہیں اس وقت وہ اپنی پارٹی کی تنظیم سازی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کی بے حسی کا اندازہ لگائیں ۔ کیا پندرہ لوگ معطل کر کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک  سانحہ مری کے اصل ذمہ دار بے نقاب نہیں ہوتے ۔ یہ لوگ اس سانحہ پر مٹی ڈالنے کے چکر میں ہیں مگر عمران خان اور عثمان خان سن لیں ہم اس سانحہ پر آپ کو مٹی نہیں ڈالیں گے۔

 

کھاد بلیک ہو گئی ہے۔کسان قطاروں میں لگا ہوا ہے مگر پھر بھی کھاد نہین مل رہی۔ کھادوں کی قیمتیں چار پانچ گنا بڑھ گئی ہیں۔ جس کا بھی خان صاحب سے پوچھا جائے خان صاحب کہتے ہیں کہ مافیا ہے۔ خان صاحب ایک ہی مافیا ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے