حکیم سعید کی قیادت میں طب کو دنیا میں عروج اور پہچان ملی۔حکیم سعید کے 102 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے خطاب

حکیم سعید کی قیادت میں طب کو دنیا میں عروج اور پہچان ملی۔حکیم سعید کے 102 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے خطاب

 

حکیم سعید کی قیادت میں طب کو دنیا میں عروج اور پہچان ملی۔حکیم سعید کے 102 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے خطاب

 

ملتان: شہید پاکستان حکیم محمد سعید زندگی بھر بلا امتیاز رنگ و نسل اور ذات پات سے ہٹ کر انسانیت کی فلاح کیلئے 

کوشاں رہے۔ خدمت انسانیت کا جو پیغام نبی اکرمﷺ نے دیا اس پر زندگی بھر عمل کیا۔ حکیم سعید کی قیادت میں طب کو 

دنیا میں عروج اور پہچان ملی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن (PAEM) کے رہنما اور پاکستان 

طبی الائنس (PTA) پنجاب کے نائب صدر حکیم ایم اقبال بلوچ نے ملک کے معروف طبیب اور یونانی دوا ساز ادارے ہمدرد 

کے بانی شہیدپاکستان حکیم محمد سعید کے 102 ویں یوم پیدائش پر ملتان میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ ہم طب یونانی اور اطباء کے حقوق کی آواز بلند کرنے کیلئے 

شہید کے پیروکار ہین۔ تقریب سے حکیم ممتازالحسن، حکیم رفیق سعیدی، حکیم اکرام الحق، حکیم عثمان عابد، حکیم عبدالرشید، 

حکیم علامہ حفیظ، حکیم مشتاق، حکیم محمود شاہ، حکیم صآحبزادہ احمد، حکیم نزیر احمد اور دیگر نے حکیم سعید کی زندگی کے مختلف 

پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکیم سعید نے اپنی زندگی میں بے شمار میدانوں میں بے مثال خدمات انجام دیں۔ طب 

یونانی کی ترقی و ترویج کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تعمیرپاکستان کیلئے بے مثال کردار ادا کیا۔تقریب میں حکیم سعید کی 102ویں 

سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے