موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔حکیم ایم اقبال بلوچ

موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔

 

موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔حکیم ایم اقبال بلوچ

 

ملتان: موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔ گھر میں اور گھر سے نکلتے وقت سردی سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار ملتان کے معروف حکیم ایم اقبال بلوچ نے روہی ٹی وی کے مارننگ شو روہی @ 10 میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ آجکل سخت سردی کے ساتھ دھند اور سموگ کے باعث ناک ، کان، گلے، فلو ، نزلہ زکام اور پھیپھڑوں کے امراض عام ہیں۔ ان سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ گھر میں اور گھر سے باہر جاتے ہوئے سردی سے بچنے کیلئے مناسب کپڑے زیب تن کریں ۔ٹوپی، مفلر،دستانوں کا بھی استعمال ضرور کریں۔ آجکل دھند اور سموگ کے باعث بھی امراض پھیل رہے ہیں۔ ان سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال بھی کریں۔ اس سے ایک تو کووڈ-19 سے بچنے میں مدد ملے گی تو دوسری طرف موسمی امراض سے بھی بچا جا سکے گا۔


 انہوں نے مزید کہا کہ آجکل  معدے کے امراض بھی بہت عام ہیں۔ اس کی وجوہات بالکل واضح ہیں کہ ہم اپنی خوراک کا درست استعمال نہیں کرتے۔ خالص اور سادہ خوراک کا استعمال ہمیں ان امراض سے بچا سکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جنک فوڈ ، برائلر چکن اور دیگر فوڈ آئٹمز ہمارے معدے کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں۔  ان سے ہر ممکن بچنے کی کوشش کریں۔سادہ غذا استعمال کریں۔  ذہنی تناؤ سے بچیں ، ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔


انہوں نے ان امراض سے بچنے کیلئے مفید مشورے اور طب نبوی کی روشنی میں علاج بھی تجویز کیا جسے جاننے کیلئے اس ویڈیو کو ملاحظہ کریں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے