عوامی ایکشن کمیٹی گلگت
بلتستان کے
زیراہتمام مہنگائی و بیروزگاری
سمیت دیگر عوامی مسائل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
گلگت:عوامی ایکشن کمیٹی گلگت
بلتستان کی رابطہ مہم کے سلسلے میں جوتل میں لینڈ ریفارم کمیشن،بجلی طویل
لوڈشیڈنگ، گندم کوٹے میں کٹوتی،غیرقانونی لیزز، ٹیکنیکل کالج کی منرلز ڈیپارٹمنٹ
کو دینے ، مہنگائی و بیروزگاری سمیت دیگر عوامی مسائل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں عوامی ایکشن
کمیٹی کے مرکزی قائدین چئیرمین فداحسین کی قیادت میں جبکہ عمائدین جوتل اور یوتھ
کی بڑی تعداد شریک ہوئی
چئیرمین عوامی ایکشن
کمیٹی فداحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک مرتبہ پھر لینڈ ریفارم کمیشن کے
نام پر گلگت بلتستان کی زمینوں کوہتھیانے کی کوشش میں ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں
کہ گلگت بلتستان کی ایک ایک انچ یہاں کی عوام کی ملکیت ہے دریا کے کنارے سے پہاڑ
کی چوٹی تک ایک انچ بھی کسی کو ہتھیانے نہیں دینگے عوامی ایکشن کمیٹی نے ماضی کی
حکومتوں میں بھی لینڈ ریفارم ایکٹ کو منظور نہیں ہونے دیا اب بھی ایسا کوئی بھی
قانون عوام پر لاگو نہیں ہونے دینگے
چئیرمین فداحسین نے
ٹیکنیکل کالج کو منرلز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے
کہا کہ ٹیکنیکل کالج کو منرلز کے اختیار میں دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا ٹیکنیکل
کالج کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہی رہنے دیاجائے
وائس چئیرمین سیدیعصب
الدین نے کہا کہ جب تک گندم کوٹہ بحال نہیں ہوتا اور معیاری گندم فراہم نہیں
کیجاتی ہم چین سے نہیں بیٹھینگے گندم سبسڈی خیرات نہیں یہ ہمارا حق ہے اس کو کسی
صورت ختم یا ٹارگٹڈ نہیں کرنے دینگے۔ سیکرٹری جنرل تنویر حیدری نے کہا کہ ہمیں ایک
سازش کے تحت تقسیم کرکے ہمارے وسائل کو لوٹا جارہا ہے ہمیں ہوش میں آنے کی ضرورت
ہے اور متحد ہوکر اپنے مسائل کیلئے لڑنا ہے
مظاہرے سے خطاب میں
دیگرمقرریں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ مہنگائی ،وفاقی ملازمتوں میں کوٹے سمیت دیگر مسائل
پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں بھرپور
ساتھ دینے کا اعلان کیا مظاہرے سے سینئر رہنما محمد اقبال ،ایڈوکیٹ نفیس ،کو
آرڈنیٹر گلگت جہانزیب انقلابی ،ترجمان ظہیر قاسمی ، سیکرٹری انفارمیشن یوتھ زبیر
احمد سمیت دیگر زمداران و عمائدین جوتل نے خطاب کیا۔
ظہیرقاسمی
مرکزی ترجمان عوامی
ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

0 تبصرے