وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ موٹر سائیکل
پر سوار حملہ آوروں نے ریحام خان کو گاڑی سے اتارنے کی بھی کوشش کی۔
ریحام خان نے ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ پیغام میں یہ کہا ہے کہ اپنے بھتیجے کی
شادی سے واپسی پر موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور گاڑی کو
روکنے کی بھی کوشش کی۔
On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.
— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022
My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!
ریحام خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ
بھی بنایا۔ اور کہا کہ اس طر ح کے واقعات پر حکومت کو جوابدہ ہونا چاہئے۔
ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری نے کارووائی کیلئے شمس آباد کالونی تھانہ اسلام
آباد میں درخواست دے دی ہے۔ مدعی بلال عظمت نے درخواست میں لکھا ہے کہ گزشتہ رات
راولپنڈی سے اسلام آباد آتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انہیں روک کر
گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی۔ درخواست میں حملہ آوروں کی عمریں 25 سے 30 سال بیان کی
گئی ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور سابق پاکستانی اینکر ریحام خان 2014 میں
عمران خان سے شادی کی تھی جو 30 اکتوبر 2015 میں اختتام پزیر ہوئی تھی۔ 48 سالہ
خاتون صحافی اور سابقہ اہلیہ علیحدگی کے بعد سے عمران خان پر کری تنقید کرتی نظر
آتی ہیں۔ انہوں نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں عمران خان پر سنگین الزامات لگائے
گئے ہیں۔

0 تبصرے