کوئٹہ دبئی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد آگ سے متاثر، ہسپتال منتقل

 

کوئٹہ دبئی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد آگ سے متاثر، ہسپتال منتقل

 

کوٹلی آزاد کشمیر: کوٹلی بائی پاس روڈ پر واقع کوئٹہ دبئی ہوٹل پر گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ نے کوئٹہ دبئی ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

ریسکیو1122،نوید ویلفئیر فاؤنڈیشن و  شہریوں نے امدادی کاروائی میں حصہ لیا۔ آگ سے متاثر ہونے والے افراد کو ریسکیو کرلیاگیا۔

 

آگ کافی شدید تھی  کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متعدد افراد آگ سے متاثر ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوہدری نعیم اور ڈی ایس پی خواجہ قیوم موقع پر پہنچ گئے اور آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا۔