گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق، خاتون سمیت 4 زخمی

گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق، خاتون سمیت 4 زخمی

 

گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق، خاتون سمیت 4 زخمی

 

لاہور کے علاقے امرسدھو قینچی اسٹاپ کے قریب ایک  گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 

ریسکیو ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا  کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے ارکان جائے وقوعہ پر پہنچے تو پتہ چلا کہ آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود خاتون سمیت 6 بچے آگ جھلس گئے تھے، زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں 3 بچے دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔

 

جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین سالہ علی عباس، چھ سالہ زہرہ اور آٹھ سالہ لاریب شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں خاتون فرزانہ سمیت پندرہ سالہ علی حمزہ، تیرہ سالہ احمد رضا اور گیارہ سالہ حسن شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس ہیٹر کے باعث لگی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے