مری میں برف سڑک پر پھیلا کر سیاحوں کی گاڑیوں کو بھاری معاوضہ لے کر نکالنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

مری میں پولیس تھانہ مری نے  برف سڑکوں پر پھیلا کر سیاحوں کی گاڑیاں پھنسانے اور پھر بھاری معاوضہ لے کر اپنی جیپ سے نکالنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر 25/22 دفعات 341 ت پ اور 427 ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو معلوم ہوا کہ کچھ  نامعلوم مقامی  لوگ  بھوربن روڈ پر ہوٹل ون کے سامنے موجودہیں جنہوں نے سڑک پرجان بوجھ کر  برف پھیلا رکھی ہے۔ جب کسی سیاح کی گاڑی اس برف میں پھنس جاتی ہے تو وہ لوگ اپنی نیلے رنگ کی جیپ سے ان لوگوں سے 4،5 ہزار لیکر ان کی گاڑی نکالتے ہیں۔جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس وقوعہ کو خود دیکھا۔ اس پر کارووائی کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

ایف آئی آر میں ان مقامی افراد کا کی نہ تو شناخت بتائی گئی ہے اور نہ موقع پر ان کے خلاف کارووائی کی گئی۔ اگر کارووائی کی جاتی تو ان کی شناخت ظاہر ہوتی ۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ اتنے طاقتور تو ہیں کہ ان کے خلاف مقامی پولیس کارووائی نہیں کر پاتی اور نہ ان کی شناخت ظاہر کر پاتی ہے۔ جب تک طاقت کا یہ کھیل جاری ہے انصاف ملنا اور فراہم کرنا عبث ہو گا۔آپ ضلع بنائیں یا علیحدہ اتھارٹی قائم کریں  لوٹ مار اور قتل و غارت کا یہ کھیل جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے