بہاولپور
پولیس کی پھرتیاں، ساڑھے تین سال کے بچے پر مقدمہ درج کر دیا
بہاولپور
کے علاقے احمد پور شرقیہ کے تھانہ صدر میں ساڑھے تین سالہ بچے پر مقدمہ درج کر دیا
ہے۔
ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عبدالوہاب نے مختلف مقامات پر پینافلیکس آویزاں کئے ہیں۔ جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عبدالوہاب کے والد کا کہنا ہے کہ اسپیئرپارٹس کی دکان کی مشہوری کیلئے پینافلیکس چھپوائے گئے تھے جن پر ان کے ساڑھے تین سالہ بیٹے کا نام لکھوایا گیا تھا۔ جس پر احمدپور شرقیہ کی پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے عبدالوہاب پر مقدمہ درج کر دیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ پنجاب وال چاکنگ ایکٹ
کی خلاف ورزی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ جبکہ ایف آئی آر میں ترمیم کیلئے کارووائی
جاری ہے۔

0 تبصرے