تاریخ گواہ ہے پاکستان
کو معاشی مشکل سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے نکالا ہے۔صاف شفاف انتخابات وقت کی ضرورت
ہیں۔سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:
سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا
کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں عوام کا پاکستان
مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا مظہر یہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) عملی عوامی خدمات اور عملی
اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔حقیقی عوامی قیادت اور سیاسی جماعتیں تعمیر و ترقی اور
عوامی خدمت کا وژن رکھتی ہیں اور وقت آنے پر عملی کردار ادا کرنے کا ہنر بھی جانتی
ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے عوامی دور حکومت میں عملی ترقی اور عوامی فلاح بہبود کے
ہر شعبے کو ترقی کے راہ پر ڈال دیا۔گلگت بلتستان کا پہلا کینسر ہسپتال کی تعمیر
مکمل ہوچکی۔یہ منصوبہ ہیلتھ سیکٹر کے اندر ہماری عوامی خدمت کا ایک اور ثبوت ہے
اور ہمارے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا گلگت
بلتستان کے عوام کیلئے دیئے جانے والے عوامی منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔اس منصوبے
سے کینسر کے مریضوں کا علاج کا سلسلہ شروع ہوچکا اور جدید سہولیات اور علاج میسر
ہوچکا۔اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے کینسر کے مریضوں کے ملک کے دیگر
ہسپتالوں میں جانے سے وقت اور مالیاتی وسائل کی بچت ہوگی وہاں دیگر بڑے ہسپتالوں
پر مریضوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ گلگت
بلتستان کا پہلا دل کے امراض کا جدید ہسپتال بھی تکمیل کے قریب ہے۔۔ اس منصوبے کے
تکمیل سے عوام سے کیا گیا ہمارا ایک اور وعدہ وفا ہوگا۔ان منصوبوں کی تکمیل سے
جدید سہولیات کے ساتھ ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع بھی میسر ہونگے۔انہوں نے کہا
کہ 2015 سے 2020 تک عوامی دور حکومت میں ہیلتھ سیکٹر میں تاریخی اقدامات اٹھائے
گئے۔300 بیڈ کا شہید سیف الرحمن ہسپتال پنجاب حکومت کے تعاون سے تکمیل کے قریب
ہے۔پنجاب حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان کا پہلا جدید ایم آر آئی سنٹر اپنی خدمات
ادا کررہا ہے۔ 2014 سے 2018 تک گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں پنجاب حکومت کے
تعاون سے فری ایمرجنسی دوائی۔ ہیلتھ کارڈ کا اجراء۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کا قیام۔
گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں کی آپ گریڈیشن۔ ٹراما سنٹرز کا قیام۔گلگت بلتستان
میں پہلا خون کے بیماریوں کی تشخیص اور محفوظ بنانے کیلئے بلڈ سنٹروں کا قیام۔گلگت
بلتستان کے تمام ہسپتالوں کے لئے جدید آلات کی خریداری۔ ڈاکٹروں کیلئے خصوصی
پیکیج،450 نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی، 1400 ٹرین سٹاف کی تعیناتی اور گلگت بلتستان کے
تمام طلبہ وطالبات کیلئے پنجاب کے سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز میں کوٹے کو دگنا کرنے
جیسے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا آج تین سالوں میں چلتے پھرتے ترقی کے منازل طے
کرتے پاکستان کا معشیت کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ معاشی بدحالی کے
بدولت ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار ہوچکے۔حکومت تین سالوں میں مسلم لیگ (ن) کے
منصوبے کے تختیوں پر گزارہ کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان
کی تاریخ گواہ ہے پاکستان کو معاشی مشکل سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے نکالا ہے۔صاف
شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہیں۔ اور مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو اس مشکل معاشی
صورتحال سے نکالے گی۔

0 تبصرے