دبئی: ابوظہبی میں مشکوک ڈرون حملے، تین آئل ٹینکر پھٹنے سے ایک پاکستانی اور دو بھارتی جاں بحق، 6 زخمی

دبئی: ابوظہبی  میں مشکوک ڈرون حملے، تین آئل ٹینکر پھٹنے سے ایک پاکستانی اور دو بھارتی جاں بحق، 6 زخمی

 

دبئی: ابوظہبی  میں مشکوک ڈرون حملے، تین آئل ٹینکر پھٹنے سے ایک پاکستانی اور دو بھارتی جاں بحق، 6 زخمی

 

دبئی: ایندھن کے تین ٹرک پھٹ گئے، جس سے تین افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں، ابوظہبی کے ہوائی اڈے کے قریب آگ لگ گئی، یمن کے ایران سے منسلک حوثی باغیوں کے  گروپ نے کہا کہ یہ ان کی کارووائی ہے۔

 

حوثی باغی جو کہ متحدہ عرب امارات پر مشتمل سعودی زیرقیادت اتحاد سے لڑ رہی ہے، نے اس سے پیشتر متعدد مرتبہ سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ حوثی باغیوں نے اس سے قبل  متحدہ عرب امارات پر ایسے چند حملوں کا دعویٰ کیا ہے مگر اماراتی حکام نے ہمیشہ  اس کی تردید کی ہے۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM نے بتایا ہے کہ تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے  جب تین ایندھن کے ٹینکر صنعتی علاقے مصفحہ میں آئل فرم ADNOC کے ڈپو کے قریب پھٹ گئے۔  میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ  ہلاک ہونے والوں میں دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ فوٹیج وائرل ہو رہی ہیں جن میں سیاہ دھوئیں کا ایک گہرا بادل مصفحہ کے علاقے سے اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

 

ابوظہبی پولیس کے ایک بیان کے مطابق  "ابتدائی تحقیقات میں ایک چھوٹے طیارے کے پرزے ملے جو ممکنہ طور پر دونوں جگہوں پر ڈرون حملہ ہو سکتا ہے جو کہ دھماکے اور آگ کا سبب بن سکتا ہے،" ابوظہبی پولیس نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے، "کوئی خاص نقصان نہیں ہوا

 

حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان نے کہا  ہےکہ گروپ نے "متحدہ عرب امارات میں گہرائی میں" ایک فوجی آپریشن شروع کیا ہے اور آنے والے گھنٹوں میں تفصیلات کا اعلان کریں گے۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے