ڈی سی لیہ کا ٹی ایچ کیو کروڑ اور ٹراما سنٹر فتح پور کا اچانک دورہ، مریضوں کی شکایت پر عملے کی شدید سرزنش
لیہ: ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین عوام کے لئے مسیحا بن گئے، رات 11 بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ جا پہنچے، ڈپٹی کمشنر کی ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین کے استفسار پر مریضوں اور لواحقین کی ڈیوٹی ڈاکٹر کے رویے اور ادویات کی مارکیٹ سے خریداری بارے شکایات، ڈپٹی کمشنر کا شکایات پر سخت اظہار برہمی
ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین جب سے لیہ میں تعینات ہوئے ہیں انہوں نے صحیح معنوں میں عوام کیلئے ایک مسیحا کا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف سرکاری اداروں کے دورے کر رہے ہیں اور عوام کو مہیا کی جانے والی خدمات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ رات 11 بجے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین کے استفسار پر مریضوں اور لواحقین کی ڈیوٹی ڈاکٹر کے رویے اور ادویات کی مارکیٹ سے خریداری بارے شکایات کی ۔ اس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور سی او صحت کو موقع پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی۔
اس موقع گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے کہا کہ مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ اخلاق سے پیش آنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ایک مسیحا کا درجہ رکھتا ہے اور عوام بہت زیادہ توقعات کے ساتھ اسپتال اور ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔ مریض کے لئے ڈاکٹر کا اخلاق اور تسلی دوائی سے زیادہ پر اثر ہوتی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی او صحت کو ہدایت کی کہ اسپتال عملہ کی مریضوں اور لواحقین سے رویوں بارے شکایات پر فوری کارروائی ہوگی۔ مریضوں کی شکایت کی انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سینٹر فتح پور کا بھی اچانک دورہ کیا ، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور حاضری رجسٹر بھی چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے ٹراما سنٹر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو سراہا اور انہیں اسی لگن اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

0 تبصرے