ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین اتوار کے روز بھی اہلیان لیہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگرم

ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین اتوار کے روز بھی اہلیان لیہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگرم

 

ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین اتوار کے روز بھی اہلیان لیہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگرم

 

لیہ: ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین اتوار کے روز بھی اہلیان لیہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرگرم۔ ڈپٹی کمشنر کا شہر بھر کے مختلف مقامات کا طوفانی دورہ۔

 

لنگر خانہ میں مستحقین کے ہمراہ کھانا کھایا۔

 

 ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ٹانگوں سے معذور شخص کو زمین پر بیٹھ کر اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔

 

 ڈپٹی کمشنر نے فضل جکھڑ پارک میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور انہیں اپنی اے ٹیم قرار دیا، ڈپٹی کمشنر نے جناح پارک اور صدیق پارک کا بھی معائنہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے گورنمنٹ لائبریری سے متصل کا ڈسپوزل ورکس کا بھی معائنہ کیا اور اس کی صفائی کے لئے سی او ٹی ایم اے کو موقع پر بلا کر ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈا میں انتظار گاہ میں مقیم نشہ کے عادی افراد کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار، ریجنل ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔

 

ڈپٹی کمشنر نے لب نیلم پل پر لیہ مائینر کی بھل صفائی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مسائل پوچھے۔ مریضوں اور لواحقین نے سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

 

 ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تعیناتی کے دن سے لیہ کا شہری ہوں اور اپنے شہر کی خوبصورتی، فلاح وبہبود، صفائی ستھرائی کے لئے جو ممکن ہوسکا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں بھرپور کام کر رہی ہیں تاہم مانیٹرنگ میری ذمہ داری ہے اور شہری بھی مجھ سے براہ راست رابط کر کے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے