سردار عثمان بزدار کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

سردار عثمان بزدار کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

 

سردار عثمان بزدار کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

 

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کی فیملی کے 2 افراد کو ملازمت دینے کی اصولی منظوری دے دی


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اس ضمن میں قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سی پی او آفس میں سینئر پولیس افسران سے خطاب


پولیس کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے۔پولیس کو سیاسی دباؤ سے مکمل آزاد کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سیاسی دباؤ سے آزاد ہو کر فرائض سرانجام د ے رہی ہے۔پولیس میں میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں۔ انارکلی دھماکے کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔عثمان بزدار


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت


پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔ سیف سٹی اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بلوچ لیوی کی کمانڈ پولیس کے حوالے سے کردی ہے۔ پولیس میں ترقیوں کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے۔ پولیس افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے اور منجمد الاؤنس کو بحال کرکے اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔پولیس کو 3سال میں 670 گاڑیاں او ر 235 موٹرسائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہائی وے پٹرولنگ کیلئے مزید 825گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔ 304 تھانوں کو سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ 90  تھانے سپیشل انیشیئٹوپولیس سٹیشن میں تبدیل کئے گئے ہیں۔ فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور ڈی جی خان میں ڈولفن فورس تعینات کی گئی ہے۔پنجاب پولیس کی 12278 آسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے۔پولیس میں 5774 بھرتیاں مکمل ہو چکی ہیں۔عثمان بزدار


سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے 54 کنال اراضی فراہم کی ہے۔ ساہیوال، سرگو دھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں پولیس ٹریننگ سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ 64 کنال پر چنیوٹ پولیس لائنز کی تعمیر اسی سال مکمل ہو گی اور مزید اراضی بھی دیں گے۔عثمان بزدار


اینٹی رائٹ فورس سمیت تمام شعبوں کے افسرو ں اور اہلکاروں کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ضلعی ہیڈ کوار ٹر میں فرانزک لیب کے کولیکشن سینٹر بنیں گے۔

وفاقی حکومت کے اشتراک سے سیالکوٹ موٹر وے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے نئی ہیلپ لائن پہل 911 (PEHEL 911) بنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔عثمان بزدار


ایس ایچ او ز کو مالی طورپر بااختیار بنانے کیلئے DDOپاورز دی گئی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کو تعینات کیا گیا ہے۔پریزن وین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔  پولیس کو مزید نئی گاڑیاں فراہم کریں گے۔ پولیس افسران عوام اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دہ ہیں۔ ہر مظلوم شخص کی فوری دادرسی آپ کا فرض اولین ہے۔عثمان بزدار


پولیس افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیں - ڈی پی اوز اور آرپی اوز تھانوں کے سرپرائز وزٹ کریں 

اور کسی بھی بے ضابطگی یاقانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں-   انوسٹی گیشن اورکیس کے فالو اپ کو موثر اوربہترین بنایا جائے تاکہ ظالم کو سزا ملے اورمظلوم کو انصاف۔ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔جرم اورمجرم کی نگرانی اورنشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی خاص طورپر آئی ٹی سے معاونت لی جائے۔محکمہ پولیس میں بھی محکمہ تعلیم کی طرح ای ٹرانسفر اورای پنشن کا نظام رائج کیا جائے۔عثمان بزدار


انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے پولیس کی کارکردگی اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پولیس میوزیم میں رکھی اشیاء خصوصاً قدیم اسلحے، یونیفارمز اور میڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے برٹش دور کے ہتھیاروں اور پولیس وردیوں کا بھی مشاہدہ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے


صوبائی وزراء راجہ بشارت، تیموربھٹی، انصر مجید نیازی، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پرموجود تھے۔

 

دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب


وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہائی پروفائل کیسز کو کامیابی سے حل کرنے والے فیلڈ افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے

سانحہ سیالکوٹ، خوشاب میں اغواء ہونیوالے کم سن بچے کی بحفاظت بازیابی اور پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے کیسز حل کرنیوالی ٹیموں کو انعامات دئیے گئے

انعامات حاصل کرنے والوں میں آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او خوشاب، ایس ڈی پی او، 6 ایس ایچ اوز، وارڈن، سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس دورے کے موقع پر دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی پی او خوشاب، ایس ڈی پی او، 6 ایس ایچ اوز، وارڈن، سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے۔


سانحہ سیالکوٹ میں فرض شاسی کے ساتھ فرائض ادا کرنے اور 86مرکزی افسران کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ عمران احمر، ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک، ایس ڈی پی او صدر سیالکوٹ کو تعریفی اسناد دی گئیں جبکہ ایس ایچ اوتھانہ اگوکی اور وارڈن سیالکوٹ پولیس کو فی کس50ہزار کیش اور سر ٹیفکیٹ دئیے گئے۔ اسی طرح خوشاب میں کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان کا کیس حل کرنے پر ڈی پی او خوشاب محمد نوید کو تعریفی سند دی گئی اور ان کی ٹیم میں شامل ایس ایچ او جوہرآباد کو ایک لاکھ کیش اور سر ٹیفکیٹ، نوشہرہ، مٹھاٹوانہ اور سٹی جوہر آباد کے ایس ایچ اوز کو 50 ہزار فی کس اور تعریفی اسناد دی گئیں۔


پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے اغواء اور قتل کا کیس حل کرنے پرراولپنڈی پولیس کے چار اہلکاروں کو انعامات دئیے گئے۔ ایس ایچ او مورگاہ اور سب انسپکٹرناصر ممتاز کو 50ہزار اور سر ٹیفکیٹ جبکہ ہیڈ کانسٹیبل یاسر نعمان اورکانسٹیبل جابر حسین کو 30ہزار فی کس اورسر ٹیفکیٹ دئیے گئے۔


 انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آج کی تقریب سزا سے پہلے جزا کی پالیسی کا تسلسل ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازاجاتا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے