کوٹ ادو عزیز فارم کے نزدیک تیز رفتار بس کی کیری ڈبے کو ٹکر،جی سی یونیورسٹی
کی 4 طالبات شدید زخمی
لیہ:کوٹ ادو
عزیز فارم کے قریب تیز رفتار مسافربس نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 طالبات شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
کیری ڈبہ میں جی سی یونیورسٹی کی
طالبات سوار تھیں۔ زخمیوں میں فرازنہ بی بی
، ماہ نور، فاطمہ ظفر اور نور صبا شامل ہیں۔
ریسکیو
1122 کی امدادی ٹیم نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے
ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دیا ۔ حادثہ
دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
اس وقت
اکثر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔ سفر میں انتہائی احتیاط کریں۔ بلاوجہ سفر
گریز کریں۔ تیز رفتاری سے ہر صورت گریز کریں۔ کیونکہ نہ پہنچنے سے دیر سے پہنچنا
بہت بہتر ہے۔

0 تبصرے