لاہور میں لیڈی ڈاکٹر 3 بچوں سمیت قتل، انہیں گھر میں گولیاں مار کر قتل کیاگیا

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر 3 بچوں سمیت قتل، انہیں گھر میں گولیاں مار کر قتل کیاگیا

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر 3 بچوں سمیت قتل، انہیں گھر میں گولیاں مار کر قتل کیاگیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں سفاک قاتلوں نے ایک لیڈی ڈاکٹر کو تین بچوں سمیت سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق مقتول خاتون کی شناخت ڈاکٹر ناہید کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے اس کے تین بچوں سمیت سفاکی سے قتل کیا گیا ہے۔

مقتولین میں45 سالہ ڈاکٹر ناہید، ان کا 20 سالہ بیٹا تیمور، بیٹی ماہ نور 13 سالہ، 9 سالہ بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی نے پولیس حکام کو فرانزک ٹیموں کے ہمراہ کاہنہ واقعہ کی فوری تفیش مکمل کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دے دئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے