بلوچستان کے
ضلع ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ، امن فورس کے 4
رضاکار شہید، متعدد زخمی
ڈیرہ بگٹی:
سوئی کے نواحی علاقے مٹ میں بم دھماکہ ہوا جس میں امن فورس کے 4 رضاکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ 8 زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا
ہے اسپتال ذرائع نے ہسپتال میں منتقل کئے والے متاثرہ افراد کی تصدیق کرتے ہوئے
کہا ہے کہ سات زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع
کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ سابق وزیرداخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز
بگٹی نے چار افراد کی شہادت اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے
اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ان کےکزن چار بچوں کے باپ سئیں بخش بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ
موجودہ صورتحال مجبور کر رہی ہے کہ لوگ اپنی حفاظت کیلئے خود انتظام کریں۔
سرفراز
بگٹی کے مطابق اس دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان کے شدت پسند گروہ بلوچستان ری پبلکن
آرمی نے قبول کی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ انہیں ان شہادتوں کا
کوئی دکھ نہیں وہ پہلے بھی پاکستان کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں مگر افسوس کی بات
یہ ہے کہ ان واقعات سے نمٹنے کیلئے ریاست کہیں نظر نہیں آ رہی۔
Among 4 martyrs, 1 is my cousin Sain Bux, who is father of 4 kids. Provincial & Federal Goverment of Pakistan is failing to protect innocent people. This kind of situation will push people to take measures on their own. Writ of government needs to be implemented in #Balochistan. https://t.co/YnkxHBennp
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) January 28, 2022

0 تبصرے