مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یٰسین بٹ پر حملہ کرنے
والے دونوں ملزمان گرفتار
لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یٰسین بٹ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بلال یٰسین پر حملہ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بلال یٰسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے رات گئے 10 مقامات پر چھاپے مارے اور ملزمان کو خفیہ اپریشن کے ذریعے شاہدرہ کے ایک مقام سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو کل صبح شناخت پریڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رکن پنجاب اسمبلی بلال یسین پر قاتلانہ حملہ
یاد رہے کہ موہنی روڈ پر رکن پنجاب اسمبلی بلال یٰسین پر دو ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں رکن پنجاب اسمبلی شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ان کی دو سرجریز ہوئیں۔ اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلال یٰسین بٹ پر حملے میں لاہور کا انڈر ورلڈ ڈان ملوث، اہم شواہد مل گئے

0 تبصرے