بہاول پور غلہ منڈی کے
مغربی گیٹ کی تعمیرات سے مارکیٹ کمیٹی بہاولپور کا کوئی تعلق نہیں،چوہدری اعجاز
صفدر
بہاول پور :غلہ منڈی بہاولپور کے
مغربی گیٹ کے باہرہونے والی کمرشل تعمیرات سے مارکیٹ کمیٹی بہاول پور کا کوئی تعلق
واسطہ نہ ہے اور نہ ہی مارکیٹ کمیٹی بہاول پور ایسے کسی عمل کی منظوری یا اس کی
تعمیرات کی سہولت کار یا ذمہ دار ہے،سی او میونسپل کارپوریشن بہاول پور سے رابطہ
کر کے صورتحال سے آگاہ کیا ہے جنہوں نے ضابطے کی کاروائی اور تعمیرات روکوانے کی
یقین دہانی کروائی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیرمین مارکیٹ کمیٹی بہاول پور چوہدری
اعجاز صفدر نے گزشتہ روز اپنے ایک وضاحتی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل
میڈیا میں غلہ منڈی بہاول پور کے مغربی گیٹ کے باہر ہونے والی تعمیرات کی خبرین
گردش کررہی ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ ان غیر قانونی تعمیرات کیلئے سابق ن لیگ ایم
این اے بیگم پروین مسعود بھٹی کومارکیٹ کمیٹی بہاول پور کی آشیر باد شامل ہے جو کہ
یکسر غلط،من گھڑت اور جھوٹی خبر ہے۔غلہ منڈی بہاول پور کے مغربی گیٹ کے باہرتعمیر
ات کے نقشے کی منظوری سابق مئیر عقیل نجم ہاشمی نے دی ہی،مارکیٹ کمیٹی بہاول پور
غلہ منڈی بہاول پور میں صرف زرعی اجناس کی خرید و فروخت و اس سے وآبستہ دیگر
معاملا ت کی ذمہ دار ہے۔
چوہدری اعجاز صفدر کے
مطابق غلہ منڈی بہاول پور کی ملکیت میونسپل کارپوریشن بہاول پور کے نام ہے جو کہ
اسکی تعمیرات کی ذمہ دار اورنقشہ منظوری کی اتھارٹی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی بہاول پور کی
جانب سے سی او میونسپل کارپویشن بہاول پور کو تمام صورتحال،تحفظات سے آگاہ اور
ضروری کاروائی کا کہا گیا ہے جنہوں نے فوری ضابطے کی کاروائی کرتے ہوئے
مزیدتعمیرات روکوانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

0 تبصرے