بابا وانگا کی 2022 کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں۔ اردو ورلڈ

بابا وانگا کی 2022 کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں

 

بابا وانگا کی 2022 کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں

 

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نجومی آنجہانی "بابا وانگا" نے گزشتہ برسوں کی طرح 2022 کے بارے میں بھی اپنی وفات سے قبل کچھ پیشگوئیاں کی تھیں۔ جو کافی حیران کن ہیں۔


یاد رہے کہ بلغارین زبان میں بابا دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے۔ یہ خاتون ایک حادثہ میں اپنی بینائی سے محروم ہو گئی تھیں۔ بابا وانگا 


جنوری 2011 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ ایک مشہور مذہنی پیشوا اور جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والی حکیم تھیں۔


ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ بہت پراسرار شخصیت اور صلاحیتیوں کی مالک تھیں۔ ان کے علاج سے بیمار صحت یاب ہو  جایا کرتے تھے۔


مشہور ہے کہ روس کے زوال ، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیا کے سونامی، 11ستمبر کو ہونے والے ورلڈ ٹریڈ ٹاور  حملوں کی بھی پیشگوئیاں کی تھیں۔ تاہم ان کی بہت سی پیشگوئیں غلط بھی ثابت ہوئی تھیں۔


بابا وانگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا۔ جبکہ بابا وانگا کو بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔

 

2022 کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں

 

بابا وانگا کے 2022 کے بارے میں پیشگوئیوں کے مطابق 2022 میں تباہ کن زلزلے اور سیلاب آئیں گے۔ ساحلی علاقوں میں  اکثر جاندار تباہ ہو جائیں گے۔  پیشگوئیوں کے مطابق اس سال ایک اور وبا کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ جو جاندار قدرتی آفات سے  بچ جائیں گے وہ اس وبا ئی بیماری سے جاں بحق ہا جائیں گے۔


اگر یہ کورونا وائرس نہیں تو کوئی نیا وائرس ہو سکتا ہے۔ یا کوئی نئی وبا ہو سکتی ہے جس کا بل گیٹس نے بھی حوالہ دیا ہے۔


بابا وانگا کے مطابق امریکہ کی اس سال تباہی ہو گی۔ اس سال امریکہ اپنی تباہی کر لے گا۔ بحران مزید بڑھیں گے۔


چین حیران کن طور پر نئی عالمی سپر پاور کے طور پر ابھرے گا۔ سیاسی طور پر یہ ایک ہنگامہ خیز سال ہو گا۔ چین کی طرح روس  میں بھی کچھ حیران کن ہوگا۔ ولادی میر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے