مری میں جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے
اے ایس آئی نوید اقبال کی آخری گفتگو سامنے آگئی
سانحہ مری میں گاڑی میں اپنی فیملی کے ساتھ جاں بحق ہونے
والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید
اقبال کی اپنے کزن طیب گوندل سے گزشتہ رات ہونے والی گفتگو سامنے آگئی۔
مرحوم اے ایس آئی
نوید اقبال نے اپنی آخری گفتگو میں اپنے کزن طیب گوندل سے کہا کہ 20 گھنٹے سے ہم پھنسے
ہوئے ہیں، کوئی کرین بھجوادیں، ہمیں مزید کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں شدید برف باری، خوفناک ویڈیوزسامنے آ گئیں
اے ایس آئی نوید اقبال کا کہنا تھا کہ سب نکلنے کا انتظار
کررہے ہیں، مزہ تو تب ہے جب ہم صبح تک نکل جائیں، کرین آجائے کام تو شروع کردے۔
اے ایس آئی نوید اقبال کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کرے
کوئی سسٹم بن جائے اور ہم یہاں سے نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری آفت زدہ قرار دے دیا گیا، ایمرجنسی نافذ
واضح رہے کہ سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 22 افراد میں اے ایس آئی نوید اقبال بھی شامل ہیں۔
اے ایس آئی نوید اقبال اپنی تین بیٹیوں، ایک بیٹے، ایک
بہن، بھانجی اور بھتیجے کے ہمراہ اس ناخوشگوار سانحے کا شکار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری، مریم نواز نے عمران خان کوکیا کہہ دیا؟
اے ایس آئی نوید اقبال کا تعلق تحصیل تلہ گنگ کےعلاقے دودیال
سے تھا، اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے۔
اےایس آئی نوید اقبال اپنی بہن، بھانجی، بھتیجے اور بچوں کے ساتھ مری
میں سنوفال دیکھنے گئے ہوئے تھے تمام لوگ اس
سانحہ میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں جاں بحق افراد کی تفصیل اردو
ورلڈ کو موصول
اےایس آئی نویداقبال کی بیوہ اور ایک بیٹا گاڑی میں جگہ نہ ہونے کے
باعث مری نہ جا سکے ۔ اسلام آباد میں اپنے گھر پر ہیں یوں وہ اس سانحہ کا شکار
ہونے سے بچ گئے۔

0 تبصرے