اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف دو کارروائیاں، 79 ہزار ڈالر ،6کلو ہیروئن برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف  دو کارروائیاں، 79 ہزار ڈالر ،6کلو ہیروئن برآمد

 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف  دو کارروائیاں، 79 ہزار ڈالر ،6کلو ہیروئن برآمد

 

اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف ) کے اہلکاروں نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر اور 6 کلو گرام سے زائد ہیروئین برآمد کرلی ہے۔ ان کارووائیوں میں دو مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

 

 ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد کئے گئے، شہناز شاہ نامی مسافر نے ڈالرز بیگ کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھے تھے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف عملے نے سکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک پایا جس پر  بیگ کی تلاشی لی گئی۔  بیگ سے  ڈالرز برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے  پاکستانی ہے۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

 

ایک اور کارروائی میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے دمام کے مسافر سے 6 ہزار 330 گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق مسافر میر سجاد علی نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، سامان کی تلاشی کے دوران آئس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا  ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے