انٹی کرپشن
لیہ کی کاروائی، انچارج لٹی گیشن برانچ ڈی سی آفس لیہ کو رشوت وصول کرتے رنگے
ہاتھوں گرفتار کر لیا
لیہ: انٹی کرپشن
لیہ کی کاروائی، انچارج لٹی گیشن برانچ ڈی سی آفس لیہ کو رشوت وصول کرتے رنگے
ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے
مطابق اظہر حسین سانگھی سرکل آفیسر انٹی کرپشن لیہ نے انٹی کرپشن ٹیم لیہ کے ہمراہ
کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عبدالسلام انچارج لیٹی گیشن برانچ ڈپٹی کمشنر آفس لیہ کومبلغ
چار لاکھ سات ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
انٹی کرپشن ٹیم نے مقدمہ نمبر 02/22 بجرم 161ت پ 5/2/47 ACE لیہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

0 تبصرے