عمران خان کے ایماء پر چوہدری برادران اور صوبائی وزیر معدنیات سیاسی انتقامی کارووائی کر رہے ہیں۔امانت اللہ شادی خیل
داودخیل: وزیر اعظم عمران خان کے ایماء پر چودھری برادران اور صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر ہماری خلاف سیاسی انتقامی کارووائی کر رہے ہیں اور مکڑوال کالریز پر سینکڑوں پولیس کی نفری اور باہر سے لائے گئے مزدوروں کے ذریعے قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ ہمارے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب امانت اللہ شادی خیل نے اپنی رہائش گاہ کمر مشانی پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے ائب صدر و سابق صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ
مکڑوال کالریز پر چودھری برادران اور صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر وزیر اعظم عمران خان کے ایماء پر پولیس پنجاب کنسٹیبلری اور ایلیٹ فورس کے ذریعے ناجائز قبضہ کرکے حکومت انہیں سیاسی انتقامی کا روائی کا نشانہ بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کمر مشانی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا مکڑوال کالریز جو کہ بے نظیر بھٹو کے پہلے دور اقتدار میں نجکاری پالیسی کے تحت چار شیئر ہولڈر نے خریدی تھی جن میں آدھے سے زیادہ شیئرز شادی خیل گروپ کے ہیں جس کے خلاف ہم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اس کی تقسیم روک دینے کا حکم جاری کر دیا لیکن ہائی کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیاث نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پی سی اور ایلیٹ فورس کی سینکڑوں کی تعداد میں نفری منگوا کر مکڑوال کالریز پر قبضہ کر کے پہلے سے کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو فارغ کرکے بے روزگار کر دیا اور دیگر اضلاع سے مزدور لاکر کانوں سے کوئلہ نکالنے کا کام شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور بے روزگار ہونے والے اور نئے لائے جانے والے مزدوروں کے درمیان شدید تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
اسکے علاوہ حکومتی مشینری نے دھونس کے ذریعے پولیس اور پی سی کی نفری کو ٹھرانے کے لیئے علاقہ کی ہسپتال اور سکولوں کی عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے جبکہ جگہ جگہ پولیس چوکیاں قائم کی جارہی ہیں جس سے علاقہ بھر میں شدید تشویش پائی جاتی ہےاور امانت اللہ شادی خیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان تمام معاملات کے پیچھے سپیکر جوھدری پرویز الہی کا ہاتھ ہے جو وزیر معدنیات عمار یاسر جو کہ چوھدریوں کا رشتہ دار ہے۔

0 تبصرے