پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون 50لاکھ روپے لینے کے الزام پر گرفتار

 

پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون 50لاکھ روپے لینے کے الزام پر گرفتار

پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون 50لاکھ روپے لینے کے الزام پر گرفتار

 

کوٹ ادو (اردو ورلڈ ڈاٹ سائٹ) اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو 50 لاکھ روپے لینے کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا گیا۔لیکن جب خاتون کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے پولیس کے پیش کردہ شواہد کو ناکافی قرار دے کر خاتون اور دیگر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


عدالت نے رقم لینے کے مقدمہ میں ایف آئی آر خارج کرتے ہوئےتینوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔جس پر پولیس نے تینوں ملزموں کو رہا کر دیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 50 لاکھ روپے لینے پر 6 افراد پر آج ہے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس خاتون نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔جس کے بعد امتیاز سہرانی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اے ایس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں 30 نومبر کو دوران سماعت خاتون نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کر دیا تھا۔ یوں امتیاز سہرانی کو عدالت نے رہا کرنےکا حکم دے دیا تھا۔


خاتون کے یوں اپنے بیان سے مکرنے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ یا تو پولیس افسر کا اثررسوخ کام آیا ہے یا کوئی لین دین کیا گیا ہے۔ یوں آج پولیس اپنے پیٹی بھائی کا بدلہ لینے کیلئے میدان میں آئی اور مقدمہ درج کر کے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ناکافی ثبوتوں کے باعث عدالت نے مقدمہ خارج کرکے ملزمان کو رہا  کرنے حکم دیا ، جس پر تینوں ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے