ٹک ٹاک پر دھمکیاں ملنے کے بعد امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سکول بند، سیکیورٹی میں اضافہ

ٹک ٹاک پر دھمکیاں ملنے کے بعد امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سکول بند، سیکیورٹی میں اضافہ

ٹک ٹاک پر دھمکیاں ملنے کے بعد امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سکول بند، سیکیورٹی میں اضافہ

امریکہ میں معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر فائرنگ اور بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنے کے بعد متعدد ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ اکثر جگہوں پر سکولوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کی ریاستوں نیویارک، مونٹانا، ایریزونا، کنیٹیکٹ، ایلینوئس اور پینسلوانیا میں اسکول حکام نے جمعرات کو بتایا کہ دھمکیوں کی وجہ سے جمعہ کے روز اسکولوں کے باہر اضافی سیکیورٹی موجود  رہے گی۔

ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ متعدد بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں پر فائرنگ کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد اسکولوں میں اضافی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی جبکہ کچھ ریاستوں میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے