سوڈان میں سونے کی کان کا حادثہ، 32 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں

سوڈان میں سونے کی کان کا حادثہ، 32 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں

 

سوڈان میں سونے کی کان کا حادثہ، 32 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں

 

سوڈان کی ریاست مغربی دارفرمیں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 32 کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ 3 روز قبل ہوا ہے۔ وہاں سے آنے والی خبروں کے مطابق امدادی ادارے جاں بحق اور زخمیوں کو کان سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مگر ابھی تک کسی زندہ کان کن کو نکالنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پائے۔


سرکاری کان کن کمپنی سوڈانیز منرل ریسورسز کمپنی کے ڈائریکٹر خالد داہویا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اب تک 32 کان کنوں کی نعشوں کو نکالا جا سکا ہے۔


انہوں نے مزید بتایا یہ کان اتوار کی شام کو بیٹھ گئی تھی اور اطلاعات کے مطابق اس وقت اس میں چالیس کے قریب کان کن کام میں مصروف تھے۔ کان 20 میٹر سے زیادہ گہری تھی۔


خالد داہویا کے مطابق یہ حادثہ ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں بغیر ریگولیشن کے کان کنی عام ہے اور وہاں حفاظتی انتظامات بھی خاطر خواہ نہیں ہوتے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے