پنجاب
کا نیا بلدیاتی نظام کیسا ہو گا؟ فیصلہ ہو
گیا
اطلاعات
کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں نئے بلدیاتی نظام پر اتفاق رائے ہو گیا
ہے۔
دونوں اتحادیوں کی مشاورت سے بلدیاتی
نظام کا نیا سیٹ اپ طے پاگیا۔
پنجاب میں 11 میٹرو پولٹین کارپوریشنز
ہوں گی۔
لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا
میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی
ڈیرہ غازیخان، گوجرانوالہ، بہاولپور،
ساہیوال میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی
گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹرو پولٹین
کارپوریشنز قائم ہوں گی
میٹروپولیٹن میں لارڈ میئر میٹرو
پولیٹن کارپوریشن کا سربراہ ہوگا
پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز
ہوں گی
ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈسٹرکٹ میئر
ہوں گے
نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلیج کونسل
قائم ہوں گی
تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز
کو ختم کر دیا جائے گا۔
میونسپل کمیٹیز اور ٹاون کمیٹیاں بھی
نہیں ہوں گی۔
صرف میٹرو پولٹین، ڈسٹرکٹ کونسل، ویلیج
کونسل اور نیبر ہڈ کونسل ہوں گی

0 تبصرے